سپریم کورٹ نے بقایا رقم کے لئے زیادہ وقت دینے سے متعلق سہارا سربراہ سبرت رائے کی عرضی مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ انہیں ہر حال میں چھ فروری تک 600 کروڑ روپے جمع کرانے ہوں گے نہیں تو انہیں دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔
جسٹس دیپک مشرا، جسٹس آر گگوئی اور جسٹس ارجن کمار سیکری کی بینچ نے سخت لہجے میں کہا کہ عدالت نے رقم جمع کرنے کے لئے سبرت رائے
کو پہلے ہی کافی وقت دے دیا ہے اور اگر اب انہوں نے بقایا رقم نہیں جمع کرائی تو انہیں جیل جانا پڑے گا۔
سہارا نے سپریم کورٹ میں وقت کا مطالبہ کرنے والی اپنی درخواست میں کہا تھا کہ نوٹ بندي کی وجہ سے انہیں یہ رقم جمع کرنے میں مشکل ہوئی ہے کیونکہ اس سے ریئل اسٹیٹ کے شعبے پر برا اثر پڑا ہے اور وہ اسی وجہ سے اپنی جائیداد فروخت نہیں کرپایا۔